پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت جرمانے، شہریوں کے لیے نئی ہدایات

پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت جرمانے، شہریوں کے لیے نئی ہدایات

پنجاب حکومت نے موٹر وہیکل ایکٹ میں اہم ترمیم کرتے ہوئے ٹریفک خلاف ورزیوں پر سخت جرمانے عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 اس ترمیم کا مقصد سڑکوں پر نظم و ضبط، ذمہ دارانہ ڈرائیونگ اور حادثات میں کمی لانا ہے تاکہ شہریوں کی جان اور مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔نئے قوانین کے تحت، فضائی آلودگی، دھواں چھوڑنے، نو پارکنگ زون میں گاڑی کھڑی کرنے، چلتی گاڑی سے کچرا پھینکنے، سیٹ بیلٹ نہ لگانے، نابالغ ڈرائیونگ، موبائل فون کے استعمال، اور دو سے زیادہ افراد کے موٹر سائیکل پر سوار ہونے پر بھاری جرمانے مقرر کیے گئے ہیں۔

جرمانوں کی مقدار گاڑی کی نوعیت کے مطابق مختلف ہے، جن میں موٹر سائیکل کے لیے 5 ہزار سے 25 ہزار، کار کے لیے 10 ہزار سے 30 ہزار، پبلک سروس وہیکلز کے لیے 15 ہزار سے 50 ہزار، اور ہیوی ٹرانسپورٹ کے لیے 20 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک شامل ہیں۔یہ قوانین ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کو فروغ دینے اور سڑکوں پر نظم و ضبط قائم کرنے کے لیے نافذ کیے گئے ہیں، تاکہ حادثات سے بچاؤ اور عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔