ویب ڈیسک: پنجاب بھر میں لین اور لائن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی سخت کارروائیاں جاری ہیں۔
رواں سال کے دوران اب تک 5 لاکھ 94 ہزار سے زائد شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کیا جا چکا ہے۔
4 لاکھ سے زائد چالان صرف لین لائن کی خلاف ورزی پر
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق:"اب تک 4 لاکھ سے زائد شہریوں کو لین اور لائن کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا ہے۔ یہ اقدامات شہریوں کو قانون کا پابند بنانے اور سڑکوں پر نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔"
گرین لین منصوبہ ٹریفک بہتری میں مؤثر
ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ:"لاہور سمیت دیگر بڑے شہروں میں گرین لین سسٹم کے باعث ٹریفک کا بہاؤ مزید منظم اور رواں ہوا ہے۔"انہوں نے مزید کہا کہ دیگر اضلاع میں بھی سڑکوں پر کونز لگا کر گاڑیوں کو مقررہ لین میں رکھنے کا عمل کامیابی سے جاری ہے، جس کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں۔
آگاہی مہم بھی جاری
ڈی آئی جی وقاص نذیر کے مطابق:"شہریوں کو ٹریفک قوانین کی اہمیت اور پابندی سے متعلق آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے تاکہ ٹریفک حادثات میں کمی آئے اور سڑکیں محفوظ بن سکیں۔"
ٹریفک نظم و ضبط کے لیے مسلسل کوششیں
ٹریفک پولیس کا مؤقف ہے کہ سڑکوں پر نظم و ضبط اور محفوظ ماحول کے قیام کے لیے سختی کے ساتھ قانون نافذ کیا جا رہا ہے، اور شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ لین لائن کی پابندی کو اپنی عادت بنائیں۔