بھارت میں مون سون دوبارہ سرگرم، متعدد ریاستوں میں شدید بارشوں کے الرٹ جاری

بھارت میں مون سون دوبارہ سرگرم، متعدد ریاستوں میں شدید بارشوں کے الرٹ جاری

بھارت میں مون سون ایک بار پھر سرگرم ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں ہماچل پردیش، یوپی، مہاراشٹر سمیت شمال مشرقی ریاستوں میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

 آئی ایم ڈی کے مطابق یہ صورتحال خلیج بنگال میں بنے دباؤ کے باعث ہے جس کا سب سے زیادہ اثر آندھرا پردیش، اوڈیشہ، تلنگانہ، مہاراشٹر اور شمال مشرقی علاقوں میں ہوگا۔ہماچل پردیش میں کلاؤڈ برسٹ کا واقعہ بھی رپورٹ ہوا ہے جبکہ دہلی، پنجاب، ہریانہ، اتراکھنڈ، بہار اور جھارکھنڈ سمیت کئی ریاستوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے تلنگانہ کے 19 اضلاع میں اورینج و یلو الرٹ جاری کرتے ہوئے حیدرآباد سمیت مختلف شہروں میں شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی اور دیگر شہروں میں بھی ایک ہفتے تک بارشیں متوقع ہیں، جب کہ کرناٹک اور تمل ناڈو کے ساحلی علاقوں میں 30 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔