مائیں، بہنیں اور بیٹیاں سرویکل کینسر سے بچائو کیلئے ویکسین ضرور لگوائیں
ویکسین نہ لگوانے والی کسی خاتون کی موت ہوئی تو جواب آپ کو دینا ہوگا،وزیر صحت
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے سرویکل کینسر سے بچائو کی ویکسین کے خلاف پروپیگنڈا مہم کو سختی سے مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہمائیں، بہنیں اور بیٹیاں سرویکل کینسر سے بچائو کیلئے ویکسین ضرور لگوائیں،۔ وفاقی وزیرصحت مصطفی نے اسلام آباد میں منعقد ہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ پھیلانے والے خدا سے ڈریں اور ہرچیز کوسیاست کی نذر مت کریں،اگرمنفی پروپیگنڈے کے باعث ویکسین نہ لگوانے والی کسی خاتون کی سرویکل کینسر کے باعث موت ہوگئی تو تمہیں اس کا حساب دینا پڑے گا ۔وفاقی وزیرصحت نے کہاکہ وہ ماضی میں بھی کئی بڑے سرکاری عہدوں پر رہ چکے ہیں،اب انہیں کیا ضرورت پڑی ہے کہ قوم کی بچیوں کو غلط دوا دے کردنیا اورآخرت خراب کریں ؟مائیں، بہنیں اور بیٹیاں سرویکل کینسر سے بچائو کیلئے ویکسین ضرور لگوائیں۔