اعلی سطحی سعودی وفد 28 جنوری کو پاکستان کا دورہ کرے گا ،مقصد ویکسین کی مشترکہ تیاری سے متعلق تعاون کو حتمی شکل دینا ہے
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان نے توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات (ای پی آئی) میں شامل ویکسینز کی مشترکہ مقامی تیاری کیلئے سعودی عرب کے ساتھ تعاون کا فیصلہ کیا ہے۔یہ بات سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت خدمات، ریگولیشنز اور کوآرڈینیشن کے اجلاس میں بتائی گئی ، جہاں وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے اراکین کو ویکسین کی خریداری، درپیش مسائل اور مستقبل کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔وفاقی وزیر صحت نے کمیٹی کو بتایا کہ ایک اعلی سطحی سعودی وفد 28 جنوری کو پاکستان کا دورہ کرے گا