او آئی سی ویکسین الائنس قائم کیا جائے،وفاقی وزیر مصطفی کمال کی تجویز

 2030 تک ویکسین کی درآمد اور بیرونی انحصار ختم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے
انتظار کی بجائے  فوری اپنی استعداد اور ویکسین تیاری کی صلاحیت بڑھانا ہوگی
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے اسلامی ممالک پر مشتمل او آئی سی ویکسین الائنس قائم کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین کی تیاری پورے شعبہ صحت کیلئے غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے۔او آئی سی ویکسین مینوفیکچررز گروپ کے چوتھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان 24 کروڑ آبادی کا ملک ہے جہاں ہر سال 60 لاکھ سے زائد آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے، ایسے میں ویکسین کی مقامی تیاری ایک بڑا چیلنج ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 2030 تک ویکسین کی درآمد اور بیرونی انحصار ختم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے تاہم 2030 کا انتظار کرنے کے بجائے فوری طور پر اپنی استعداد اور ویکسین تیاری کی صلاحیت بڑھانا ہوگی