آسٹریلیا:18سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل منظور

 پابندی پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک جرمانہ ہوسکتا ہے :میڈیا

کینبرا(آئی این پی ) آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل منظور کرلیا گیا۔ آسٹریلوی ایوان نمائندگان نے ملک میں 16 سال سے کم عمر بچوں پرسوشل میڈیا کی پابندی کا بل ایوان نمائندگان سے منظور کیا جو 13 کے مقابلے میں 102 ووٹ سے منظور کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق بل کی سینیٹ سے منظوری کے بعد حکام کو کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر  آنے سے روکنے کے لیے ایک سال کے اندر سکیورٹی نظام قائم کرنا ہوگا۔ غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے پابندی پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک جرمانہ ہوسکتا ہے