وثوق سے کہتا ہوں عمران خان مذاکرات میں نہیں بلکہ سٹریٹ مووومنٹ میں دلچسپی رکھتے ہیں‘لاہور میں کہیں بھی ہزار یا 2ہزار سے زیادہ لوگ سڑکوں پر نہیں نکلے
جو لوگ کہتے مذاکرات کیلئے بانی سے ملاقات کروائیں ، ہمیں پہلے ہی پتہ ہے انہیں مذاکرات کی کوئی اجازت نہیں ملنی،سیاسی پارٹیاں میڈیا پر اپنا موقف پیش کرتی رہتی ہیں
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی سیاسی افراتفری نہیں، مسائل کا حل صرف مذاکرات میں ہے، وثوق سے کہتا ہوں عمران خان مذاکرات میں نہیں بلکہ اسٹریٹ مووومنٹ میں دلچسپی رکھتے ہیں،جو لوگ کہتے مذاکرات کیلئے بانی سے ملاقات کروائیں ، ہمیں پہلے ہی پتہ ہے کہ انہیں مذاکرات کی کوئی اجازت نہیں ملنی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کے حالیہ لاہور دورے پر ردِ عمل اور ایک انٹرویو میں کیا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ لاہور میں کہیں بھی ایسی کوئی صورتحال نہیں دیکھی گئی جہاں ہزار یا دو ہزار افراد سڑکوں پر نکلے ہوں۔رانا ثنااللہ نے کہا سہیل آفریدی کے ساتھ محض 50 یا 100 افراد تھے جو پنجاب اسمبلی میں دھکم پیل کرتے نظر آئے، ملک میں کوئی سیاسی افراتفری موجود نہیں، سیاسی پارٹیاں روزانہ کی بنیاد پر اپنا موقف میڈیا کے ذریعے پیش کرتی رہتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مسائل کا حل صرف اور صرف مذاکرات میں ہے