جعلی فتح کی جھوٹی تشہیر سے بھارتی عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے
مودی نے فوجی ناکامی کو اپنی سیاست کا ہتھیار، انتخابی مہم کا ایندھن بنا ڈالا
نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پہلگام فالس فلیگ کی انٹیلی جنس ناکامی اور آپریشن سندور کی پسپائی کو کھوکھلے دعوئوں سے چھپانے میں مصروف ہیں۔ہندو اتنہا پسند جماعت کی کٹھ پتلی بھارتی مودی سرکار جعلی فتح کی جھوٹی تشہیر کے ذریعے بھارتی عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے جب کہ فوجی طاقت کا کھوکھلا بیانیہ مودی کی سیاسی ہوس اور خطے میں انتشار پھیلانے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے حقیقت یہ ہے کہ مودی بھارتی جنگی صلاحیت کی کمزوری چھپانے کے لیے میڈ ان انڈیا ہتھیاروں کے جھوٹے دعووں تک محدود ہے۔ مودی نے فوجی ناکامی کو اپنی سیاست کا ہتھیار، جھوٹی تشہیر اور انتخابی مہم کا ایندھن بنا ڈالا ہے