پی آئی اے کو کوڑیوں کے بھا ئونہیں بیچنے دیں گے ، 9 نومبر کو صوابی میں اکٹھے ہوں گے اور جلسے میں قرارداد پاس کریں گے ‘پھر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے:وزیراعلی
خیبرپختونخوا ایک ہزار روپے کا مقروض ہے‘ کوئی سکول یا ہسپتال نہیں بن رہا ‘ علی امین گنڈا کو کوئی مرد بھی کاپی کرنا پسند نہیں کرے گا تو ایک عورت اس سے کیا متاثر ہو گی :وزیراطلاعات پنجاب
پہلا انٹرو
پشاور(آئی این پی )قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر صوبائی حکومتوں کے مابین لفظی جنگ شروع ہوگئی ۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور پی آئی اے کو خریدنے کے لیے ڈٹ گئے،کہا پی آئی اے کو کوڑیوں کے بھا نہیں بیچنے دیں گے ، ہم پی آئی اے کو خرید کر اسی نام سے چلائیں گے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی نے کہا بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے، ائیر لائن کو اونے ہونے شریف فیملی خود خریدنا چاہتی ہے۔انہوںنے کہا قومی ایئرلائن کی بولی میں جہاں تک جانا پڑا جائیں گے، ہم چندہ ڈال کر پی آئی اے کو خریدیں گے لیکن انہیں نہیں خریدنے دیں گے۔ ۔گنڈا پور نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا بجٹ سرپلس ہے ہمارا ریونیو سو فیصد ہے۔ آئی ایف ایف کی رپورٹ پڑھ لیں، کے پی نے مقرر ہدف پورا کیا باقی تمام صوبے ناکام رہے، تمام صوبے خسارے میں جا رہے، خیبرپختونخوا سرپلس ہے
دوسرا انٹرو
لاہور(سپیشل رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے صوبائی حکومت کا نہ تو پی آئی خریدنے کا رادہ ہے اور نہ ہی کوئی نئی ائر لائنز لانچ کرنے کی تجویز زیر غور ہے ۔ سموگ کنٹرول کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں ۔ بشری بی بی کی عدالت میں رونے کی خبر سن کر دکھ ہوا لیکن وہ بھی اسی ہمت کا مظاہرہ کریں جس کا مریم نواز نے انکے دور میں قید وبند کی صعوبتوں کے دوران کیا ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا پنجاب سموگ پر کنٹرول کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کر رہی ہے ۔ صورتحال کو مانیٹر کیا جا رہا ہے ۔ سکولوں میں بچوں کو چھٹیاں دے دی گئی ہیں ۔ سموگ لاک ڈاون کو مانیٹر کیا جا رہا ہے ۔ شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔ گرین لاک ڈاون کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا بھارت کی طرف سے آنے والی آلودہ ہواوں کی وجہ سے اے کیو آئی بڑھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز ایک غلط خبر چھاپی گئی کہ دیگر صوبوں کی مالی حالت اچھی اور پنجاب کی بری ہے ۔ ایسے لگتا ہیکہ خبر کو دلچسپ بنانے کے لئے ادھوری بات کی گئی ۔ اس معاملے واضح کرنا چاہتی ہوں کہ پنجاب کا چھ سوارب سے زائد کا سر پلس بجٹ ہے ۔ پنجاب نے اپنے ا خراجا ت پر قابو پایا ہے۔ تیس جون کو چھ سو تیس ارب روپے کا سرپلس بجٹ دے رہے ہیں ۔ پنجاب واحد صوبہ ہے جو سرپلس بجٹ کی طرف جا رہا ہے ۔ ٹی بلز میں دو سو ارب روپے کی سرمایہ کاری کی ۔ ایک فساد پار ٹی اپنا صوبہ چلانے کی اہل نہیں وہ پنجاب ٹی بلز کے معا ملے کو اچھا ل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر بھی اپنے اہداف حاصل کر لے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا پی آئی اے کو خریدنے کا کوئی ارادہ نہیں ۔ نہ ہی کوئی نئی ائر لائنز لانچ کرنے کی تجویز زیر غور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے کاخط آیا ہے کہ وہ پی آئی اے خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں َ پتہ نہیں کے پی کے والے کون سی پی آئی اے سمجھتے ہیں‘ان پر واضح کر دو ں کہ یہ اڑنے والے جہازوں کی قومی ائر لائن ہے ۔ کے پی کے ایک ہزار روپے کا مقروض صوبہ ہے۔ وہاں کوئی سکول یا ہسپتال نہیں بن رہا ۔ ان کے پاس ملازمین کو تنخوائیں دینے کے پیسے نہیں، کئی آگ لگ جا ئے تو آگ بجھانے کے پیسے نہیں ۔ اور چلے ہیں ائر لائن خریدنے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کہتے ہیں مریم نواز علی امین گنڈا پور کو کاپی کر رہی ہیں خدا کے واسطے اتنا بھونگا مذاق تو نہ کریں ۔علی امین گنڈا کو کوئی مرد بھی کاپی کرنا پسند نہیں کرے گا تو ایک عورت اس جیسے شخص سے کیا متاثر ہو گی ۔