خیبر پختونخوا حکومت نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ملاقات کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے بعد سپریم کورٹ بھی پہنچ گئے۔ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو باضابطہ طور پر خط لکھا ہے۔تاہم ان کے مطابق نمازِ جمعہ سے قبل چیف جسٹس کی مصروفیات کے باعث ملاقات نہیں ہو سکی، مگر نمازِ جمعہ کے بعد ملاقات متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کو اپنے قائد سے سیاسی و انتظامی امور پر مشاورت کا آئینی اور قانونی حق حاصل ہے، لہٰذا ملاقات کے لیے اجازت دی جائے۔