16ہزار 605گراں فروشوں کو جرمانے

لاہور (خصوصی رپورٹ)صوبہ بھر میں 6لاکھ 13ہزار 200مقامات کی چیکنگ کے دوران 16ہزار 605گراں فروشوں کو جرمانے عائد، 29 کیخلاف مقدمات درج جبکہ 164گرفتار کروائے گئے، آٹا نرخوں کیلئے 58ہزار 522مقامات کی چیکنگ کے دوران 863 گراں فروشوں کو جرمانے عائد جبکہ 11افراد گرفتار کروائے گئے۔ چکن گوشت کی قیمتوں کیلئے 29ہزار 171دکانوں کی چیکنگ کرتے ہوئے 1143ناجائز منافع خوروں کو جرمانہ عائد جبکہ 7افراد گرفتار کروائے گئے۔ علاوہ ازیں تندوروں اور ہوٹلوں کے 16 ہزار 839مقامات پر کارروائیوں کے دوران 593گراں فروشوں کو جرمانہ عائد 11مقدمات درج کراتے ہوئے 21گرفتار کرائے گئے،چینی کے نرخوں کیلئے 16ہزار 895مقامات کی چیکنگ کرتے ہوئے 616ناجائز منافع خوروں کو جرمانہ عائد، 2 مقدمات درج اور 35گرفتار کرائے گئے۔