مسلم ٹاؤن ایوبیہ مارکیٹ میں کھلی کچہری ,عوام کے مسائل سنے

 کھلی کچہری کا مقصد سفارشی کلچر کا خاتمہ عوام الناس کے مابین فاصلے کم   کرنا ہے
 لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کے احکامات کی روشنی میں کھلی کچہری کا سلسلہ جاری یے ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے اپنے آفس مسلم ٹاؤن ایوبیہ مارکیٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے عوام الناس کے مسائل سنے اور موقع پر حل کے احکامات جاری کیے ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق کھلی کچہری میں عوام الناس اور ماتحت اہلکار و افسران کے درپیش مسائل سنے جا رہے ہیں کھلی کچہری کا مقصد سفارشی کلچر کا خاتمہ عوام الناس کے مابین فاصلے کم کر کے پیار محبت پیدا کرنا ہیعوام الناس کے درپیش مسائل کے حل اور جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر وقت موجود ہیں، عوام الناس بلا خوف و خطر جرائم کی 15 پر اطلاع دیں،انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالا دستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،