لاہور(کرائم رپورٹر)انسداد پولیو مہم کے چوتھے روز بھی لاہور پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئیڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق ہیلتھ ورکرز کی حفاظت کے لیے 2270 اہلکار سکیورٹی فرائض انجام دے رہے ہیں۔ترجمان پولیس کے مطابق 496 موٹر سائیکل سکواڈز کے ساتھ ساتھ 84 تھانوں اور چوکیوں کی گاڑیاں بھی شہر بھر میں گشت پر معمور ہیں۔ اس کے علاوہ ایس پیز، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور تمام بیٹ افسران فیلڈ میں موجود رہ کر انسداد پولیو ٹیموں کی معاونت کر رہے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ انسداد پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے اور شہریوں کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ تمام ڈویڑنز میں پولیو ٹیموں کو بھرپور تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی لاہور پولیس انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مکمل طور پر متحرک ہیواضح رہے کہ انسداد پولیو مہم 13 اکتوبر سے شروع ہو کر 19 اکتوبر تک جاری رہے گی۔