لاہور (کرائم رپورٹر )ٹی ایل پی کے پر تشدد مظاہروں،دھرنوں اور احتجاج کے دوران پولیس کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ۔ٹی ایل پی کے پرتشددمظاہرین نے2016سے2025تک لاہور سمیت پنجاب بھرمیں 11پولیس اہلکاروں کوشہید کیا جبکہ پتھرائو ،ڈنڈوں سے تشدداور فائرنگ سے 1648اہلکارزخمی ہوئے ،زخمی ہونے والے69ملازمین مستقل معذور ہوگئے۔پرتشدد مظاہرین کے تشدد سے16عام شہری ہلاک جبکہ 54شدیدزخمی ہوئے۔97گاڑیاں مکمل طور پر توڑ پھوڑ کے ناکارہ بنادیں جبکہ 2گاڑیاں جلا دی گئیں۔پولیس کی 10عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق تحریک لبیک کے پرتشدد مظاہرین پر 305مقدمات دہشت گردی دفعات کے تحت درج ہوئے جبکہ 480مقدمات دیگر دفعات کے تحت درج ہیں ،حالیہ مقدمات میں 1529نامزد جبکہ 17ہزار812نامعلوم ملزم شامل ہیں۔