بیوی کامبینہ تشددسے قتل،شوہرکیخلاف مقدمہ درج

قصور(خصوصی رپورٹ) پولیس تھانہ الہ آباد نے مبینہ بیوی کو تشدد کرکے موت کے گھاٹ اْتارنے والے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیل کے مطابق چک جمعیت سنگھ تحصیل دیپالپور کے رہائشی رشید احمد کی بیوی بلقیس بی بی نے پولیس تھانہ الہ آباد میں مقدمہ درج کروایاکہ بھولیکے رسول پور میری 28 سالہ بیٹی (ن) کو اْس کے شوہر ریاض نے مبینہ طورپر وحشیانہ تشدد کرکے قتل کردیا ہے۔ پولیس نے مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔