تصور نے بیوی کوطلاق دیدی، بیٹی باپ کے پاس رہ گئی ،سوتیلی ماں نجمہ اکثر تشددکرتی:ذرائع
کھڈیاں خاص(خصوصی رپورٹ)سوتیلی ماں کے مبینہ تشدد سے 12 سالہ بچی جاں بحق، بتایا گیا ہے کہ گائوں ہریکے نول ہٹھاڑ کے تصور حسین نے پہلی بیوی کو طلاق دے کر نجمہ نامی خاتون سے دوسری شادی کر لی، پہلی بیوی کے بطن سے ایک بیٹی آمنہ بی بی تھی، آمنہ کی حقیقی والدہ نے بیٹی والد کو دے دی، جو والد تصور حسین کے پاس ہی رہ رہی تھی، سوتیلی ماں نجمہ اکثر آمنہ پر بے جا تشدد کرتی رہتی تھی اور حقیقی والد بھی دوسری بیوی کے ساتھ مل کر مار پیٹ کرتا، ذرائع کے مطابق گزشتہ روز دونوں میاں بیوی نے آمنہ بی بی کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اسکی حالت غیر ہو گئی، تشویشناک حالت میں ہسپتال لیجایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی، اطلاع ملنے پولیس نے آمنہ کی لاش قبضہ میں لے کر حسب ضابطہ کارروائی شروع جبکہ بچی کی لاش پوسٹ مارٹم رپورٹ کیلئے ہسپتال قصور منتقل کر دی ہے۔