وکلا گردی ، تشددسے اے ایس آئی شہید

شاہد مزنگ میں اشتہاری پکڑنے گیا تووکلا نے دھاوا بول دیا ،وکلاملزم کو چھڑوا کر فرار ، جلد گرفتارکرلیاجائیگا:سی سی پی او 
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کا تھانیدار مبینہ تشدد سے شہید ہوگیاشادباغ انویسٹی گیشن پولیس نے اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا،ذرائع کے مطابق اے ایس آئی شاہد اور جمیل نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا،ملزم کی گرفتاری کے دوران وکلا نے ساتھیوں کے ہمراہ دھاوا بول دیا،وکلا کے تشدد سے تھانیدار شاہد کی حالت غیر ہو گئی،تھانیدار شاہد ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا،پولیس نے شواہد جمع کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دیملزمان تشددکانشانہ بناتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے،پولیس نے چیک ڈس آنر کیاشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تھا،آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی اولاہور سیرپورٹ طلب کرلی ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کو تشدد میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا دوسری جانبایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید نے جائے وقوعہ اور ڈیڈ ہاؤس کا دورہ کیاایس ایس پی محمد نوید نے ڈیڈ ہاؤس میں اے ایس آئی محمد شاہد کی نعش کا ملاحظہ کیافرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے،محمد شاہد کو شہید کرنیوالے تمام ملزمان کو جلد گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔