لاہور (کرائم رپوٹرر ) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کریک ڈائون کرتے ہوئے 3ہزار 250لٹر سے زائد غیر معیاری ، زائد المیعاد کولڈ ڈرنکس تلف کر دیں ، 2ہول سیلرز کے خلاف مقدمہ درج کر کے بھاری جرمانے کئے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا موقع پر کئے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر کارروائی کی گئی،ٹیسٹ میں برکس کی مقدار کم پائی گئی۔ برآمد شدہ تمام مال تلف، 16 سیمپل لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بھجوائے گئے۔ وئیر ہائوس میں ایکسپائری سیکشن کی عدم موجودگی، حشرات کی بہتات پائی گئی۔