یہ وقت سیاست کا نہیں، وفاق اور صوبائی حکومت کو متاثرین کی مدد کے لیے متحد ہو کر کام کرنا ہے:فیصل کریم کنڈی

یہ وقت سیاست کا نہیں، وفاق اور صوبائی حکومت کو متاثرین کی مدد کے لیے متحد ہو کر کام کرنا ہے:فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں سیاست پسِ پشت ہٹانی ہوگی اور تمام ادارے متاثرہ عوام کی مدد کے لیے متحد ہو کر کام کریں۔

 کلاؤڈ برسٹ اور طوفانی بارشوں کے باعث صوبے کے مختلف علاقوں میں شدید سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے، جس سے نہ صرف مکانات اور سڑکیں متاثر ہوئی ہیں بلکہ موبائل اور مواصلاتی ٹاورز بھی نقصان کا شکار ہوئے ہیں۔گورنر نے کہا کہ متاثرین کی جانوں کی حفاظت اولین ترجیح ہونی چاہیے اور اس کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایک ساتھ کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ حکومت اور ریسکیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ریسکیو اور امدادی کارروائیاں مؤثر انداز میں مکمل کی جا سکیں۔فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ وہ بیرسٹر گوہر کے موقف سے مکمل اتفاق کرتے ہیں کہ اس بحران کے دوران سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر انسانی زندگیوں کی حفاظت پر توجہ دی جائے۔