کراچی میں سندھ کے علاقے ماری غازیج سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر کامیابی سے دریافت کر لیے گئے ہیں۔
یہ اہم کامیابی ماری انرجیز لمیٹڈ نے حاصل کی ہے، جس نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بذریعہ خط آگاہ کیا ہے۔خط کے مطابق، غازیج سی ایف بی ون کنوئیں کی کھدائی کا عمل 12 ستمبر کو شروع کیا گیا تھا، اور کنوئیں کی 1,195 میٹر گہرائی تک پہنچ کر زمین کی سلٹ پرت کو عبور کیا گیا۔ اس کنوئیں سے یومیہ 305 بیرل خام تیل اور 3 ملین مکعب فٹ گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ، کنوئیں کا ویل ہیڈ فلو پریشر 225 پاؤنڈ فی مربع انچ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو کہ اس کی کامیابی اور ذخائر کی مقدار کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ کنوئیں مکمل طور پر ماری انرجیز لمیٹڈ کی ملکیت ہے، جو اس علاقے میں اپنی دریافت سے پاکستان میں تیل اور گیس کے پیداوار کے امکانات کو تقویت دے رہا ہے۔