وزیراعظم شہباز شریف نے افغان طالبان کی جانب سے جارحیت کے تناظر میں ایک اہم اجلاس طلب کیا ہے، جس میں ملکی سکیورٹی کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔
مغربی سرحد پر جاری کشیدگی کے پیش نظر، یہ اجلاس ملکی سیاسی قیادت کے ہمراہ ہونے جا رہا ہے۔اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر، اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق، اجلاس میں ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، افغانستان کے ساتھ جاری کشیدگی، اور افغان مہاجرین کی فوری واپسی کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔دوسری جانب، وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کے حوالے سے بھی اجلاس طلب کیا ہے۔
اس اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، آزاد کشمیر کے وزیر اعظم، اور گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ شامل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق، اجلاس میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جائے گا اور متاثرین کی بحالی کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس کے علاوہ، گندم پالیسی پر بھی اہم بات چیت متوقع ہے۔