وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے اور تمام کابینہ ارکان کو اجلاس کا شیڈول اور مقام سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔اجلاس میں اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس دھماکے اور وانا کیڈٹ کالج پر حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی۔اجلاس کا وقت اور مقام بعد میں بتایا جائے گا، اور امکان ہے کہ اس میں اہم قومی فیصلے کیے جائیں گے۔