شورکوٹ:بس ٹرک سے ٹکرا کر کھائی میں گرگئی،3افراد جاں بحق

بس لاہور سے لیہ کی طرف جارہی تھی‘حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا‘9افراد زخمی
 شورکوٹ(آئی این پی )شورکوٹ میں  پتن روڈ باہوپل کے قریب بس ٹرک سے ٹکرا کر کھائی میں گرگئی، جس کے نتیجے  میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 9 شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق افسوسناک حادثے  جاں بحق اور  زخمی  ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔شورکوٹ میں حادثے کا شکار بس لاہور سے لیہ کی طرف جارہی تھی، کہ حادثے کا شکار ہوگئی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔