2016 سے 2025 تک ٹی ایل پی کے پرتشدد مظاہروں میں11پولیس اہلکا رشہید، 1648 زخمی ہوئے :پولیس رپورٹ جاری
لاہور‘اسلام آباد(کرائم رپورٹر‘آئی این پی )پنجاب بھر میں مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، پرتشدد احتجاج میں ملوث گرفتار ملزمان کی تعداد 3ہزار 400 ہوگئی جبکہ لاہور سے گرفتار ملزموں کی تعداد 340 ہوگئی۔شیخوپورہ میں 217، منڈی بہائو الدین 210 ، راولپنڈی 190 ، فیصل آباد 180 ، گوجرانوالہ 160 ، سیالکوٹ 150 اور اٹک میں 156 پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ان ملزمان کے خلاف پنجاب بھر کے تھانوں میں 76 مقدمات درج کئے گئے، سب سے زیادہ 39 مقدمات لاہور میں درج ہوئے، مظاہرین کے حملوں سے 250 پولیس افسراور اہلکار زخمی ہوئے۔دریں اثناء اسلام آباد کی حدود میں تحریک لبیک پاکستان کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیل کر دیے گئے ہیں‘پولیس کی جاری رپورٹ کے مطابق ٹی ایل پی کے پرتشدد مظاہروں میں 2016 سے 2025 تک11 پولیس اہلکار شہید اور 1648 زخمی ہوئے جبکہ16 عام شہری جاں بحق اور 54 شدید زخمی ہوئے ۔اسی طرح مظاہرین کے تشدد سے 16 عام شہری جاں بحق اور 54 شدید زخمی ہوئے، 97 گاڑیاں مکمل طور توڑ پھوڑ کرکے ناکارہ اور دو گاڑیاں جلا دی گئیں۔ پولیس کی 10عمارتوں کو شدید نقصان بھی پہنچایا گیا۔