پاک فوج مساجد اور مدارس کی محافظ ہے :مولانا طاہرمحموداشرفی

سہیل آفریدی کا بیان قابلِ افسوس اور ملک کے تشخص کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے،مولانا طاہر اشرفی
اسلام آباد(  آن لائن ) چیئرمین پاکستان علماء   کونسل  مولانا طاہر محمود اشرفی  نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  سہیل آفریدی  کے مساجد سے متعلق بیان کی شدید الفاظ میں مذمت  کی ہے۔ مولانا طاہر اشرفی نے کہا  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مساجد کے حوالے سے جو گفتگو کی وہ نہ صرف افسوسناک بلکہ قابلِ مذمت بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کا بیان پاکستان کے تشخص کو مجروح کرنے اور ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے  کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج پر الزام تراشی اس حد تک ہے کہ ایسی بات تو بھارت نے بھی نہیں کی۔ مولانا اشرفی نے واضح کیا کہ پاک فوج مساجد و مدارس کی محافظ ہے  اور اس کی بنیاد ایمان، تقویٰ اور جہاد فی سبیل اللہ  پر قائم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف عظیم جنگ لڑی اور کامیابی حاصل کی ، آج بھی وہ ملک پر مسلط نئی جنگ کا بہادری سے مقابلہ کر رہی ہے