اسلام آباد(آئی این پی )انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے مذہبی جماعت کے 30 سے زائد کارکنان کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت میں 30 سے زائد ملزمان کو پیش کیا گیا۔تفتیشی افسر کی جانب سے شناخت پریڈ کیلئے 14 دن کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کر لی۔