کارکن تیاری کریں‘چند روز تک مارچ کی تاریخ خود دوں گا(بانی پی ٹی آئی)

صوابی جلسہ میں ہم نے لائحہ عمل دے دیا ‘ اس بار ہمارے لوگ واپس گھروں میں نہیں جائیں گے،پاکستان کی حقیقی آزادی کیلئے میں ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہوں
 ہمارا احتجاج آئین، جمہوریت اور آزاد عدلیہ کی بحالی اور ہمارے بے گناہ کارکنوں و رہنمائوں کی آزادی تک جاری رہے گا:سابق وزیراعظم کی جیل میں صحافیوں سے گفتگو

 راولپنڈی(ایجنسیاں‘مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا  مکمل تیاری کے ساتھ آئندہ چند روز تک مارچ کرنے کی تاریخ خود دونگا، صوابی جلسہ میں ہم نے لائحہ عمل دے دیا ہے، اس بار ہمارے لوگ واپس گھروں میں نہیں جائیں گے،پاکستان کی حقیقی آزادی کیلئے میں ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہوں،راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا احتجاج آئین، جمہوریت اور آزاد عدلیہ کی بحالی اور ہمارے بے گناہ کارکنوں و رہنماوں کی آزادی تک جاری رہے گا۔تحریک انصاف کے عہدیدار، ممبران اسمبلی، ناظمین، ٹکٹ ہولڈرز، ورکرز اور سپورٹرز اپنی تیاری مکمل کریں اور گراونڈ پر موبلائزیشن کیلئے کام شروع کریں۔