عمران خان کو جیل کی دیواروں نے ذہنی طور پر مفلوج کر دیا: عظمی بخاری

 عمران خان اپنے دور حکومت میں جلاد اور فرعون کا رول ایک ہی وقت میں ادا کر رہے تھے
 جب آپ کی فائنل کال کو پاکستان مسترد کر چکا ہے تو اب کس منہ سے کال دیتے ہیں؟وزیراطلاعات
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے  بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل کی دیواروں نے ذہنی طور پر مفلوج کر دیا ہے۔اپنے  ایک بیان میں عظمی بخاری  نے کہا  عمران خان اپنے دور حکومت میں جلاد اور فرعون کا رول ایک ہی وقت میں ادا کر رہے تھے، ماضی میں جس انتشاری جماعت کو موصوف دہشت گرد اور شدت پسند قرار دیتے تھے، اب اسی مذہبی جماعت کے لئے پارٹی کارکنوں کو احتجاج کی کال دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یوٹرن لینے اور بار بار موقف تبدیل کرنے پر ان کو شرم بھی نہیں آتی، جب آپ کی فائنل کال کو پاکستان ریجیکٹ کر چکا ہے تو اب کس منہ سے کال دیتے ہیں؟ اب پاکستانی یہ سوچنے پر مجبور ہے کیا انتشار پھیلانے کے لئے ان دونوں کا ایجنڈا ایک ہے؟۔