دواخانہ کی دیواروں پر تشہیر کرنے پر مقدمہ درج

قصور(خصوصی رپورٹ)دواخانہ کے نام سے دیواروں پر تشہیر کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ انفورسمنٹ انسپکٹر مظہر اقبال نے پولیس تھانہ چھانگامانگا میں مقدمہ درج کروایا کہ نعیم ولد منشا نے چھانگا مانگا کی حدود میں قومی دواخانہ کے نام سے دیواروں پر اپنی تشہیر کر کے ارتکاب جرم کیا ہے جس پر پولیس تھانہ چھانگامانگا نے مقدمہ درج کرلیا۔