دہشتگرد دشمنوں کے ڈالر اور طاقت کے نشے میں ہماری نوجوان نسل کا سودا کر رہے ہیں:گرفتار دہشت گرد کا اعترافی بیان

پشاور (آن لائن) داعش کے گرفتار رکن کا اہم اعترافی بیان سامنے آگیا ، جس میں اس نے پاکستان اور افغانستان میں ہونے والی دہشتگردی کے حوالے سے ہوشربا انکشافات کئے ہیں۔ اپنے اعترافی بیان میں دہشتگرد کا کہنا تھاکہ میرا نام عبداللہ ہے ۔ میرے والد کا نام سید عارف ہے ۔ میں مارکی خیل خوگیانہ ننگر ہار کا ر ہنے والا ہوں ۔ میری  عمر انتالیس سال ہے والد ایک ریٹائرڈ استاد ہیں ‘2021ء میں  داعش نے مجھے سپین بولدک کے راستے پاکستان بھیجا اور میں نے کچلاک میںر ہائش اختیار کی ۔ اس دوران میں داعش کی قیادت میں رہا ۔۔اس نے اپنے بیان میںکہا کہ  میرے بھائیو! دہشتگرد دشمنوں کے ڈالر اور طاقت کے نشے میں ہماری نوجوان نسل کا سودا کر رہے ہیں ۔ ان سے بچو ، حضورؐ کے راستے کو اپناؤ جو ایک محبت کرنے والے اور دوست انسان تھے ۔