پاکستان اور افغانستان میں دیرپا جنگ بندی کی حمایت کرتے ہیں: چین

چین دونوں ممالک کے تعلقات میں مسلسل بہتری کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے  کو  تیار ہے:وزارت خارجہ
بیجنگ(آئی این پی )چین نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان کی طرف سے ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے اور مکمل و دیرپا جنگ بندی کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران کہا  چین دونوں ممالک کے تعلقات میں مسلسل بہتری کے لئے تعمیری کردار ادا کرنے  کو  تیار ہے۔