امید ہے فریقین امن کا موقع ضائع نہیں کریں گے:ترجمان چینی وزارت خارجہ
بیجنگ(آئی این پی )چین نے ایران جنگ بندی کی تجاویز کے متعلق پاکستانی کردار کی حمایت کی ہے ۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ما ننگ نے کہا ہے کہ چین جنگ بندی کے لئے پاکستانی کردار کی حمایت کرتا ہے، امید ہے فریقین امن کا موقع ضائع نہیں کریں گے۔ما ننگ نے کہا کہ بیجنگ امن کے حصول میں مددگار تمام کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے،مذاکراتی عمل کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کے فعال کردار کو سراہتے ہیں۔چینی دفتر خارجہ نے زور دیا کہ فریقین اختلافات کو بات چیت کے ذریعے ختم کریں۔