چین ہمیشہ سیاسی اور سفارتی ذرائع سے تنازعات کے حل اور فوری جنگ بندی کا حامی رہا ہے:چینی وزارت خارجہ
بیجنگ، ریاض(آئی این پی )چین اور سعودی عرب نے امریکا اور ایران میں ہونے والی 2 ہفتوں کی جنگ بندی کیلئے پاکستان کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ما ننگ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور دیگر ممالک کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، چین نے خود بھی ایران امریکا جنگ بندی میں مثبت کردار ادا کیا۔ان کا کہنا تھا چین ہمیشہ سیاسی اور سفارتی ذرائع سے تنازعات کے حل اور فوری جنگ بندی کا حامی رہا ہے۔۔ ادھر سعودی عرب نے امریکا اور ایران جنگ بندی کے لئے پاکستان کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔ترجما ن سعودی وزارت خارجہ کے مطابق خطے میں پائیدار امن اور مستقل جنگ بندی کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکی صدر اور وزیراعظم پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔