لاہور سے راولپنڈی ہائی سپیڈ ریلوے منصوبہ ،پنجاب حکومت نے منظوری دیدی

 منصوبے کی  ایم او یو پر وزارت ریلوے اور پنجاب حکومت کے درمیان دستخط کئے جائیں گے
لاہور(آئی این پی )لاہور سے راولپنڈی ہائی اسپیڈ ریلوے منصوبے پر بڑی پیشرفت ،پنجاب حکومت نے ہائی اسپیڈ  ریل منصوبے کے  لئے ایم او یو کی منظوری دے دی ، ایم او یو پر وزارت ریلوے اور پنجاب حکومت کے درمیان دستخط کئے جائیں گے۔منصوبہ وزیراعلی مریم نواز کے وژن T-30 کا حصہ ہے، لاہور تا راولپنڈی ریلوے مین لائن ون کی اپ گریڈیشن منصوبے میں شامل ہے۔برانچ اور ٹرشری ریلوے لائنز کی اپ گریڈیشن بھی ایم او یو کا حصہ ہے، منصوبے سے ریجنل ریلوے نیٹ ورک جدید اور تیز رفتار بنایا جائے گا، زمین کے حصول، ڈیٹا شیئرنگ اور فزیبیلیٹی اسٹڈی پر دونوں ادارے مل کر کام کریں گے۔منصوبے پر عملدرآمد اور نگرانی پاکستان ریلوے کرے گی، منصوبے کیلئے  جوائنٹ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی اینڈ ڈی بورڈ میں فزیبیلیٹی اسٹڈی کیلئے   پی سی ٹو جمع کروا دیا گیا ہے۔