لاہور سے راولپنڈی:625 ارب کا ہائی سپیڈ ریل منصوبہ تیار

 لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم، چکوال اور راولپنڈی جدید ریلوے کوریڈور سے منسلک 
لاہور(  مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور سے راولپنڈی تک ہائی سپیڈ ریل منصوبے پر اہم پیش رفت سامنے آگئی، ابتدائی فزیبلٹی اور پلاننگ دستاویزات تیار کرلی گئیں۔624 ارب 97 کروڑ 78 لاکھ روپے کے تخمینے سے تقریباً 290 کلومیٹر ریلوے کوریڈور کو 160 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے لیے اپ گریڈ کیا جائے گا۔منصوبے کے تحت لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم، چکوال اور راولپنڈی کو جدید ریلوے کوریڈور سے منسلک کرنے کی تجویز ہے۔موجودہ ٹریک کی اپ گریڈیشن کے ساتھ متوازی نئی ریلوے لائن، جدید سٹیشنز، یورپی ٹرین کنٹرول اور مرکزی ٹریفک کنٹرول سسٹم بھی منصوبے کا حصہ ہوں گے۔دستاویزات کے مطابق لاہور سے راولپنڈی تک ہائی سپیڈ ریل منصوبے کی ابتدائی فزیبلٹی میں بڑے پیمانے پر ریلوے انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کی تجویز دی گئی ہے۔دستاویزات کے مطابق تقریباً 290 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک کو 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا، جبکہ موجودہ لائن کے ساتھ متوازی دوسری ریلوے لائن بھی تعمیر کی جائے گی۔کوریڈور پر موجود 38 ریلوے سٹیشنز کی تعمیر نو، پلیٹ فارمز کی توسیع اور سٹرکچرل مضبوطی کا کام کیا جائے گا، جبکہ ان سٹیشنز کو ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ ہبز میں تبدیل کرنے کی تجویز ہے۔جدید سٹیشنز پر پارک اینڈ رائیڈ، خودکار ٹکٹنگ اور دیگر سفری سہولیات فراہم کی جائینگی۔دینا اور سوہاوہ کے درمیان تقریباً 50 کلومیٹر کے اہم حصے پر سٹرکچرل اوور پاسز کی تعمیر بھی منصوبے میں شامل ہے