لاہور(آئی این پی )پاکستان ریلوے نے تاجر برادری کی سہولت اور ملک میں فریٹ ٹرانسپورٹ نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے 30نئی ہائی سپیڈ، ہائی کیپیسٹی فریٹ ویگنوں کو اپنے نظام کا حصہ بنا دیا ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلویز عامر علی بلوچ نے جمعہ کے روز لاہور کینٹ ریلوے سٹیشن پر ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ویگنیں تاجر برادری کے مطالبے پر تیار کی گئی ہیں اور عالمی معیار کے مطابق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ویگن 60ٹن وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے، جو فریٹ آپریشنز میں انقلابی پیش رفت ہے۔