ٹریفک حادثہ، 19 سالہ نوجوان جاں بحق، کزن زخمی

 154 ای بی روڈ پر موٹر سائیکل حادثے میں عثمان موقع پر دم توڑ گیا
بورے والا (خصوصی رپورٹ) نواحی گا ئوں 154 ای بی کے قریب ٹریفک حادثے میں 19 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ اس کا کزن زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بورے والا میں ڈلن چوکی کی حدود میں 154 ای بی روڈ پر پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 19 سالہ نوجوان محمد عثمان ولد اللہ دتہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ اس کا کزن امان اللہ زخمی ہو گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے محمد عثمان کی اچانک موت سے اہلِ خانہ پر غم کے پہاڑ ٹوٹ پڑے۔