پارٹ ٹو امتحان پاس کیے بغیرتھری کے نتیجے کا دعویٰ نہیں کیا جا سکتا :لاہورہائیکورٹ
لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ کیجسٹس مزمل اختر شبیر اور جسٹس چودھری اقبال پر مشتمل ڈویڑن بینچ نے پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے ایک طالب علم کا ایل ایل بی پارٹ تھری کا رزلٹ کارڈ منسوخ کرنے کے اقدام کو درست قرار دیتے ہوئے انٹرا کورٹ اپیل خارج کر دی۔عدالت نے واضح کیا ہے کہ ایل ایل بی پارٹ ٹو مقررہ مواقع کے اندر پاس کیے بغیر پارٹ تھری کے نتیجے کا دعویٰ نہیں کیا جا سکتا اور محض رول نمبر سلپ یا رزلٹ کارڈ جاری ہو جانے سے امیدوار کو کوئی خلاف ضابطہ حق نہیں مل جاتا۔فیصلے کے مطابق گوجرانوالہ کے کالج آف لا سے منسلک امیدوار نے ایل ایل بی کے تینوں پارٹس کے امتحانات دیئے اور کوئی بھی پارٹ پہلی کوشش میں پاس نہیں کیا، پارٹ ٹو کا امتحان اینول 2014 سے سپلیمنٹری 2015 تک چار مواقع میں مکمل پاس نہ ہو سکا اور سپلیمنٹری 2015 میں اسے مکمل فیل قرار دے دیا گیا، اسی دوران اس نے پارٹ تھری کے امتحانات بھی دئیے اور سپلیمنٹری 2015 میں پرچے کلیئر کر لئے، تاہم گزٹ میں نتیجہ سابقہ پارٹ میں فیل درج تھا جبکہ رزلٹ کارڈ غلطی سیپاس ظاہر کرتے ہوئے جاری کر دیا گیا،یونیورسٹی نے عدالت میں جمع جواب میں م ئوقف اختیار کیا کہ نتائج کے اعلان کے دوران کام کے بوجھ کے باعث رزلٹ کارڈ غلطی سے جاری ہوا، امیدوار نے خود ویب سائٹ پر نتیجہ ظاہر نہ ہونے پر یونیورسٹی سے رجوع کیا تو تصدیق کے عمل میں غلطی سامنے آئی، جس پر اس سے رزلٹ کارڈ واپس لے لیا گیا اور آگاہ کیا گیا کہ اسے پارٹ تھری کا امتحان دوبارہ دینا ہوگا،