2027 تک مزید 36 لوکوموٹیوز ریلوے میں شامل کئے جائینگے:حکام

 لاہور (خصوصی رپورٹ)پاکستان ریلویز ٹرین آپریشنز کی بہتری، مسافروں کی سہولیات اور آمدنی میں اضافہ کیلئے جون 2027 تک 36 غیر فعال لوکوموٹیوز (انجنوں)کو دوبارہ کار آمد بنانے کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔ وزارت ریلویز کے حکام نے بتایا کہ ریلویز کے پاس اس وقت 439 لوکوموٹیوز کا بیڑا موجود ہے، جن میں سے 267 فعال ہیں جبکہ 172 غیر فعال ہیں۔ محکمہ غیر فعال لوکوموٹیوز کو دوبارہ قابلِ استعمال بنانے کی خاطر کئی اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 16 غیر فعال لوکوموٹیوز کے فروری 2027 تک فعال ہو جانے کی توقع ہے جبکہ مزید 20 لوکوموٹیوز مرمت (اوور ہالنگ)کے بعد 2026 کے آخر تک سروس کیلئے دستیاب ہونگے۔ پاکستان ریلویز نے 69 لوکوموٹیوز کی بحالی امکانات کا جائزہ لینے کیلئے ان کا سامان بنانے والے ادارے سے بھی رابطہ کیا ہے اور انہیں دوبارہ فعال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔