جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے معاملے پر روس اور چین سے بھی بات چیت کر رہے ہیں،سیاست میں کسی پر اعتبار نہیں کرتا:امریکی صدر
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے امریکی زمینی فوج بھیجنے کا امکان مسترد کر دیا۔نیوز میکس کو دئیے گئے انٹرویو میں امریکی صدرنے کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال نہیں کریں گے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ ایران میں امریکی فوجی دستے تعینات کرنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے معاملے پر روس اور چین سے بھی بات چیت کر رہا ہے۔ صدر ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو پر بھروسہ کرتے ہیں؟ ۔اس سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں کسی پر اعتبار نہیں کرتا، خاص طور پر سیاست کی دنیا میں کسی پر بھی بھروسہ نہیں کرتا۔