پی آئی اے کے بیڑے میں اضافہ ‘ مزید روٹس بحالی کئے جائینگے:خواجہ آصف

اسلام آباد(آن لائن)وزیر دفاع اور ہوابازی خواجہ آصف نے پی آئی اے کے بیڑے میں اضافہ اور مزید روٹس بحالی کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے یورپ، برطانیہ اور کینیڈا کیلئے مزید براہِ راست پروازیں جلد شروع کرے گی،30مارچ کو لاہور سے لندن ہیتھرو کے لیے براہ راست پرواز چلے گی،برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے وقت اور پیسے کی بچت ہوگی۔وزیر دفاع اور ہوابازی خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں کہا کہ خوشی ہے پی آئی اے لندن ہیتھرو کیلئے براہ راست پروازیں شروع کررہی ہے،پی آئی اے کی پرواز 29 مارچ کو اسلام آباد سے ہیتھرو کیلئے روانہ ہوگی۔خواجہ آصف نے کہا کہ 30مارچ کو لاہور سے لندن ہیتھرو کیلئے براہ راست پرواز چلے گی،برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے وقت اور پیسے کی بچت ہوگی، حکومت نے مانچسٹر کے بعد لندن کی پروازیں بحال کرنے کیلئے اقدامات کئے،برطانوی ہائی کمشنر اور محکمہ ٹرانسپورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں