پٹرول کی نئی قیمت میں 328 روپے اور ڈیزل کی قیمت 358 روپے فی لٹر ہوگئی
اسلام آباد (بیورو رپورٹ)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔پٹرولیم ڈویڑن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 2، 2 روپے فی لٹر کمی کی گئی۔قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت میں 328 روپے اور ڈیزل کی قیمت 358 روپے فی لٹر ہوگئی۔پٹرولیم ڈویڑن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 17 نومبر تک کے لیے ہوگا۔