پٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 63 پیسے مقرر،ہائی سپیڈ ڈیزل بھی 2 روپے لٹر سستا
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیزل اور پٹرول کی قیمت میں 2 روپے کمی کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل بھی 2 روپے فی لٹر سستا کر دیا گیا ہے۔ پٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 63 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 256 روپے 64 پیسے مقرر کی گئی ہے۔وزارت خزانہ نے قیمتوں میں تبدیلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔