پٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی

 پٹرول 4 روپے 8 پیسے کمی کے بعد331 روپے 95 پیسے لٹر ملے گا ، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے لٹر سستا 
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک،بیورو رپورٹ)پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان ، پٹرول 4 روپے 8 پیسے اور ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا۔ 4 روپے 8 پیسے سستا ہونے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 95 پیسے فی لٹر جبکہ 2 روپے 45 پیسے سستا ہونے کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 389 روپے 93 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ایک دن کیلئے ہوگیا۔