پٹرول کی قیمت میں کمی ‘ ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد (آئی این پی )  ملک میں  یکم جنوری 2025سے پیٹرول کی قیمت میں دو روپے کمی لیکن ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے سے زائد اضافے کا امکان  ہے‘  منڈی میں طلب اور رسد کا کوئی مسئلہ نہیں، تاہم مشرق وسطی اور شام کی صورتحال سے متعلق نئی امریکی قیادت کی غیریقینی پالیسیوں کے پیش نظر خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافے کا رجحان ہے،