لاہور (شوبز ڈیسک)پاکستانی ڈرامے میرے پاس تم ہو کی کہانی حقیقی زندگی میں دہرائی جانے لگی، طلاق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک شوہر اپنی بیوی کو طلاق دیتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ شوہر کوجب معلوم ہوا کہ اس کی اہلیہ کسی دوسرے شخص سے محبت کرتی ہے تو اس نے بیوی کو طلاق دے دی اور اس پورے واقعے کی ویڈیو بنا کر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر شیئر کردی۔ اس واقعے نے مقبول پاکستانی ڈرامے میرے پاس تم ہو کی یاد تازہ کردی، جس کی کہانی بھی کچھ اسی نوعیت کے گرد گھومتی ہے۔ حیران کن طور پرخاتون کی زندگی میں بھی ڈرامے کے کردار شہوار احمد کی طرح ایک شخص عادل کی آمد ہوئی،جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے اس واقعے کو ڈرامے کی کہانی سے جوڑا جا رہا ہے۔