واشنگٹن (آئی این پی )امریکی افواج کی جانب سے وینزویلا میں اچانک کارروائی اور صدر نکولس مادورو کی گرفتاری نے غیر متوقع طور پر مشہور ٹی وی سیریز جیک رائن کے سیزن 2 کے ایک منظر کو دوبارہ خبروں کی زینت بنا دیا۔مذکورہ سیزن کا 6 سال پرانا ویڈیو کلپ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک بار پھر اس قدر وائرل ہو چکا ہے کہ ناظرین اسے آج کی جغرافیائی سیاسی صورتحال سے حیران کن حد تک مشابہ قرار دے رہے ہیں