سعد رفیق نے میرے بارے میں جو لکھا، حقیقت پر مبنی ہے:شیر افضل مروت

اسلام آباد(آئی این پی ) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے  مسلم لیگ  ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے انہیں  پارٹی سے نکالے جانے اور نومنتخب وزیراعلی خیبرپختونخوا کو خبردار  کئے  جانے کے حوالے سے  موقف کی تصدیق کردی۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ  ایکس پر شیرافضل مروت کا کہناتھاکہ خواجہ سعد رفیق صاحب،آپ نے میرے بارے میں جو لکھا، حقیقت پر مبنی ہے  اور میں اس سچائی پر آپ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں،گزشتہ 3 برسوں میں مجھے 3 مرتبہ نکالا گیا، اور ہر بار کارکنان کے بھرپور ردِعمل پر واپس لیا گیا