میرے پاس اب بھی آخری پتہ ہے ) جاں بحق کارکنوں کا کیس اقوام متحدہ لے کر جائیں گے بانی پی ٹی آئی

ڈی چوک احتجاج کی ایف آئی آرمحسن نقوی اور شہباشریف پر درج کرائیں‘غیر جانبدار جوڈیشل کمیشن بنا یا جائے،اسلام آباد اور راولپنڈی کے ہسپتالوں کا ڈیٹا جلد از جلد پبلک کیا جائے
اگر یہ سمجھتے ہیں جو انہوں نے کیا ہم اس پر خاموش رہیں گے تو ایسا نہیں ہوگا،  وکلا ء اور فیملی نے بتایا 14 لوگوں کی شہادت کی تفصیلات آگئی ہیں:ایکس پر بیان‘علیمہ خان سے گفتگو

 اسلا م آباد(آئی این پی‘مانیٹرنگ ڈیسک )بانی پی ٹی آئی  کے  سوشل میڈیا ایکس اکائونٹ سے اعلان کیا گیا ہے کہ اسلام آباد میں  جاںبحق  ہونے والے کارکنوں کا کیس اقوام متحدہ سمیت ہر فورم میں لے جایا جائے گا۔عمران خان   کے ایکس اکائونٹ پر جاری  پوسٹ میں   سپریم کورٹ سے بھی مطالبہ کیا گیا  غیر جانبدار جوڈیشل کمیشن بنا کر تحقیقات کروائی جائیں اور مبینہ ہلاکتوں میں ملوث عناصر کو سخت ترین سزائیں دی جائیں۔ پوسٹ میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے  اسلام آباد اور راولپنڈی کے ہسپتالوں کا ڈیٹا جلد از جلد پبلک کیا جائے اور تمام ہسپتالوں اور سیف سٹی کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کی جائے تاکہ شواہد غائب نہ کیے جا سکیں۔ بیان میں  پارلیمنٹ کے سیشن میں قرارداد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کے کارکنان کو اگلے مرحلے کی تیاری کی تاکید کی گئی ہے‘انہوں نے کہا  اگر یہ سمجھتے ہیں جو انہوں نے کیا ہم اس پر خاموش رہیں گے تو ایسا نہیں ہوگا، یہ جو بربریت ہوئی ہے دنیا میں کسی جگہ ایسا نہیں ہوا‘مجھے مکمل تفصیلات سے فیملی نے آگاہ کیا، کل مجھے مکمل تفصیلات نہیں بتائی گئیں، آج مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ گولیاں چلیں بندے مرگئے، میرے وکلا اور فیملی نے بتایا 14 لوگوں کی شہادت کی تفصیلات آگئی ہیں‘بانی  پی ٹی آئی عمران خان نے  علیمہ خان سے ملاقات کے دوران کہا میرے  پاس اب بھی ایک آخری پتہ موجود ہے لیکن وہ اس کے بارے میں کسی کو نہیں بتائیں گے۔عمران خان نے پیغام دیا ہے ڈی چوک احتجاج کی  ایف آئی آر محسن نقوی اور شہباز شریف کیخلاف درج کروائیں، پارٹی لیڈرشپ اسپتالوں میں جائیں۔ایک سانحہ 71 میں ہوا تھا، پھر بگٹی کا معاملہ ہوا، بلوچستان میں آج تک اْس کو بھولا نہیں گیا، اس بار غصہ بہت زیادہ بڑھے گا، 9 مئی کے بعد لوگ خوف میں تھے، 8 فروری کے بعد لوگوں نے ووٹ کا استعمال کیا، اب ظلم کرنے کا غصہ ہے۔